Sunday 7 September 2014

میاں بیوی میں تکرار کی عام وجوہات سامنے آگئیں



    پیرس (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان تکرار اور جھگڑا ہونا قدرتی بات ہے، روزمرہ زندگی میں سب سے زیادہ تکرار کن باتوں پر ہوتی ہے آئیے دیکھتے ہیں:
    ٭.... اکثر شوہروں کو جوتے خریدنے سے زیادہ ڈیجیٹل آلات پر خرچہ کرنے کا شوق ہوتا ہے لہٰذا اس پر تکرار کی بجائے خاموشی سے انکی پسند کے جوتے خرید کر تحفہ دیں۔
    ٭.... عید کہاں گزاری جائے بیوی کے والدین کے ساتھ ، میاں کے والدین کے ساتھ، یہ بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔
    ٭.... قربت کے معاملات میں کسی ایک کا جوش سرد پڑنے پر دوسرے کو لازمی شکایت پیدا ہوجاتی ہے۔
    ٭.... مرد اکثر چیزیں الٹ پلٹ کئے رکھتے ہیں جو خواتین کیلئے کوفت کا باعث بنتا ہے۔
    ٭.... دونوں میں سے کوئی بھی دوسرے کو موٹا کہہ دے تو لڑائی یقینی ہے۔
    ٭.... کھانے کے بعد برتن نہ اٹھانے یا انہیں صاف نہ کرنے پر بھی اکثر تکرار ہوجاتی ہے۔
    ٭.... یہ شکایت بھی اکثر پیدا ہوجاتی ہے کہ آپ نے میری سہیلیوں یا میرے دوستوں کا مناسب استقبال نہیں کیا۔
    ٭.... واش روم میں صفائی کا خیال نہ رکھنے پر بھی کبھی کبھار توں تکرار ہوجاتی ہے۔
    ٭.... کھانے میں نقص نکالنے والے خاوند اکثر یہ کہہ کر بحث کا آغاز کردیتے ہیں کہ اس سے اچھا تو میں بھی بناسکتا ہوں۔
    ٭.... ٹی وی کے ریموٹ پر تو جھگڑا کثرت سے ہوجاتا ہے، ایک نے ڈرامہ دیکھنا ہے تو دوسرے نے میچ، تکرار تو ہونی ہے۔
    ٭.... بچے کا نام رکھنے پر بھی بڑے اختلافات ہوتے ہیں، جہاں میاں بیوی کا اتفاق نہیں ہورہا ہوتا وہیں کئی اور لوگ بھی تجاویز دے رہے ہوتے ہیں۔
    ٭.... بیویوں کو اکثر یہ شکایت پیدا ہوجاتی ہے کہ خاوند کا الارم بار بار بجتا رہتا ہے اور وہ بار بار بند کرکے سونا جاری رکھتا ہے۔
    ٭.... دوستوں کےساتھ گھومنے والے خاوندوں کو تو بیویوں کی شدید ناراضی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے دوستوں کو بھی بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment