Sunday 7 September 2014

سرخ رنگ انسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنےوالا رنگ : تحقیق



    لندن (ویب ڈیسک) سرخ رنگ شاید انسانوں کو سب سے زیادہ متاثر کرنے والا رنگ ہے جو دفتر میں آپ کے کام سے لے کر ذاتی تعلقات تک کو متاثر کرتا ہے۔ سرخ رنگ کے مختلف شیڈز کو اقتدار، جارحیت اور جنس کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ رنگوں کی نفسیات کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ سرخ رنگ کا ہمارے موڈ، خیالات اور کام پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ یہ رنگ زیب تن کرنے سے آپ کی حرکات و سکنات اور ہارمون کے توازن پر اثر ہوتا ہے جبکہ بہت سے جانور مثلاً کتے سرخ اور سبز رنگوں میں تمیز نہیں کرپاتے۔ بعض فیشن ماہرین کے مطابق لال ٹائی پہننے سے دفتر میں اثر و رسوخ اور باختیار ہونے کا احساس ہوتا ہے تاہم سرخ رنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی جارحیت کے منفی اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment