Monday 8 September 2014

گرتے بالوں کو روکنے کے لئے مفید غذائیں



    لندن(نیوز ڈیسک)بال گرنا ایک عام بیماری ہے اس سے پہلے کہ یہ نقصان ناقابلِ تلافی ہو جائے حسب ذیل غذائیں اپنی خوراک میں شامل کر لیں۔
    انڈے
    بالوں کی صحت اور سکری کے مرض میں مفید بائیوٹن اور وٹامن سے بھرپور بالوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں۔ پروٹین سے بھرپور اس غذا کو اپنی خوراک کا حصہ بنائیں یا انڈے کی سفیدی اور روغنِ زیتون کا ماسک سر پر لگائیں۔ اس عرض سے دو انڈوں کی سفیدی میں چار چمچ روغن ِ زیتون شامل کر لیں ماسک تیار ہے۔ اب اسے سر پر لگائیں اور آدھ گھنٹے تک لگا رہنے دیں۔ انڈوں کے علاوہ دیگر اقسام کی ہائی بائیو ٹن غذا میں مونگ پھلی، بادام گندم کا بھوسہ اور کم چربی والا پنیر شامل ہیں۔
    پالک
    آئرن اور فولک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے، لہٰذا یہ پتوں والی پالک بالوں کی نشوونما میں انتہائی مفید ہے۔ فولک ایسڈ خون کے سرخ ذرات کو پیدا کرتا ہے جو بالوں کی جڑوں تک آکسیجن کی فراہمی کو ممکن بناتا ہے ، پالک کو باقاعدگی سے اپنی سلاد کا حصہ بنائیں۔
    بیل پیپر، شملہ مرچ
    یہ رنگددار مرچیں سرخ سبز اور پیلے رنگ کی ہوتی ہیں جو وٹامن سی کا بہترین ذریعہ ہیں جو بالوں کی صحت کے لئے انتہائی ضروری ہے۔ وٹامن سی دراصل اس بات کی یقین دہانی کرواتا ہے کہ خون میں سرخ ذرات کافی مقدار میں موجود ہیں جو آکسیجن کی مطلوبہ مقدار بالوں کی جڑوں تک پہنچائیں گے۔ وٹامن سی کی کمی سے بال خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس طرح بال آسانی سے گر جاتے ہیں۔
    دال مسور
    دیگر غذاﺅں کی طرح دال مسور بھی آئیرن اور پروٹین کا بہترین ذریعہ ہے، جو خلیوں کی نشوونما کے لئے اہم ہے جس میں بالوں کے خلیے بھی شامل ہیں۔
    میٹھے آلو
    میٹھے آلوﺅں میں وٹامن اور بیٹا کیروٹین ہوتی ہے اس لئے میٹھے آلو بالوں کی صحت کے لئے اہم ہیں۔

    0 comments:

    Post a Comment