Tuesday 23 September 2014

مزیدار پنیر تندوری فوری تیار کرنے کی آسان ترین ترکیب





    لاہور (نیوز ڈیسک) پنیر تندوری وہ خوش ذائقہ ڈش ہے کہ جسے چاولوں کے ساتھ کھائیں یا روٹہ لءساتج پر دو صورتوں میں اس کا لطف لاجواب ہے۔ اسے آسان طریقے سے تیار کرنے کیلئے اجزاءاور ترکیب درج ذیل ہیں:
    اجزاء
    پنیر            400 گرام
    پسا ہوا ادرک        2 چمچ
    پسا ہوا لہسن        2 چمچ
    چکن تندوسی مصالح     3 چمچ
    دہی             آدھا کپ
    قصوری میتھی        حسب ذائقہ
    نمک            حسب ذائقہ
    تیل            ایک چمچ
    ترکیب
    ٭ پنیر کو دھو کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
    ٭ ان ٹکڑوں کے ساتھ ادرک، لہسن، دہی، تندوری مصالحہ اور قصوری میتھی مکس کرلیں۔
    ٭ اس آمیز کے 20 منٹ کیلئے بڑا رہنے دیں۔
    ٭ کڑاہی میں ایک چمچ تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پنیر ڈال کر ڈھانپ کر پکائیں۔
    ٭ جب بغیر گریوی کی صورت اختیار کرکے تو اس میں مزید قصوری میتھی ڈال رک اچھی طرح مکس کریں۔
    ٭ اب حسب ذائقہ نمک ڈال لیں۔
    ٭ مزیدار تندرری پنیر تیار ہے۔ اسے گرم گرم روٹی، پراٹھے یا چاولوں کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment