Monday 16 February 2015

کیا آپ کو لفظ 'گلبر گ'کا مطلب معلوم ہے ؟انتہائی دلچسپ معلومات



    لاہور (نیوز ڈیسک)ہماری روز مرہ کی زندگی میں استعما ل ہونے والے بہت سے ایسے الفاظ ہیں جن کو ہم نادانستہ طور یا دانستہ طور پر استعمال تو کرتے ہیں لیکن ہم ان الفاظ کے معنی سے آگاہ نہیں ہوتے ۔جس لفظ کے بارے میں ہم آپ کو بتانے لگے ہیں اس کا فائدہ بالخصو ص لاہوریوں کوبہت  ہو گا کیونکہ وہ لفظ لاہور کے ایک رہائشی علاقے سے منسلک ہے اور یہ علاقہ نہایت ہی مقبولیت رکھتاہے ۔اگر کوئی شہر سے باہر سے بھی آئے تو اسے علاقے کے بارے میں ضرور معلوم ہو گا یا اس نے کم ا ز کم اس رہائشی علاقے کا نام تو سن ہی رکھاہو گا۔تو وہ لفظ ہے ’گلبر گ‘،ہم میں سے اکثر لوگوں نے اس کے بارے میں سنا تو ہو گا لیکن جو لوگ گلبر گ میں رہتے ہیں وہ بھی یقیناًاس کے مطلب سے آگا ہ نہیں ہو گے۔دراصل گلبرگ دو فارسی الفاظ سے مل کر بنا ہے ،’گل‘جو کہ فارسی زبان کالفظ ہے او ر اس کا مطلب ہے ’پھول‘اور "برگ\"کا مطلب "شاخ یا ٹہنی" کے ہیں اور دونوں لفظوں کو ملا دیاجائے تو اس کے معنی پھول کی پتی کے ہیں۔دراصل لاہور تاریخی شہر ہے اور ماضی میں گلبر گ کے علاقے میں باغات ہوا کرتے تھے اس لیے اس علاقے کا نام "گلبر گ"رکھ دیا گیا ۔گلبرگ کا علاقہ لاہورکے بہت ہی پوش علاقوں میں آتاہے یہاں پر بڑے بڑے سپورٹس کمپلیکس ،ریسٹورنٹ اور شاپنگ سینٹرز اور پارکس بھی ہیں جہاں لوگ سیر تفریح کرکے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔

    0 comments:

    Post a Comment