Saturday 28 March 2015

مردوں کے مقابلے میں خواتین کو زیادہ سردی کیوں لگتی ہے؟ماہرین نے وجہ بتا دی



    لندن(نیوزڈیسک)اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین کو ہمیشہ زیادہ سردی لگتی ہے اور وہ جلد اس کی شکایت کرتی ہیں۔ جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر کیتھرین سینڈ برگ کا کہنا ہے کہ ایک ہی جیسے درجہ حرارت میں عورتیں سردی لگنے کی شکایت کرتی ہیں جبکہ مردوں کی جانب سے ایسا کم کیا جاتا ہے ۔اس کی وجہ یہ ہے کہ مردوں کے اندر گرمی کو جذب کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور ان کے ہاتھوں اور پاﺅں کو دیر سے سردی محسوس ہوتی ہے ۔لہذا ان کے جسم کے دیگر اعضاءکو بھی سردی تھوڑی دیر بعد محسوس ہوتی ہے لیکن خواتین کی انگلیوں کی خون کی شریانیںجلد ٹھنڈی پڑ جاتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں جلد سردی محسوس ہونے لگتی ہے۔

    0 comments:

    Post a Comment